Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پی ٹی آے نے ملک بھر میں 58 لاکھ سے زائد غیر فعال سمز کو بلاک کر دیا

پی ٹی آے نے ملک بھر میں 58 لاکھ سے زائد غیر فعال سمز کو بلاک کر دیا

اسلام آباد:  پاکستان ٹیلی کمیونیکشن (پی ٹی آے) نے ملک بھر میں 58 لاکھ سے زائد غیر فعال سمز کو بلاک کر دیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق مالی سال 24-2023 کے دوران غیر قانونی سمز کے خلاف کریک ڈاؤن بھی کیا گیا ،

اتھارٹی اعلامیہ کے مطابق غیر قانونی سمز کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں 40 چھاپے مارے گئے۔ چھاپوں میں 7500 سمز اور 152 بائیومیٹرک ویریفکیشن سسٹم ڈیوائسز قبضے میں لے لی گئیں۔ کارروائیوں کے دوران 47 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

پی ٹی اے کی جانب سے موبائل فون صارفین کے ساتھ فراڈ کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں بھی کی گئیں اور ایک سال میں دھوکادہی میں ملوث 5 ہزار 294 موبائل نمبرز بلاک کئے گئے،

 گزشتہ مالی سال فراڈ میں ملوث 113 افراد کے شناختی کارڈ بلاک کئے گئے اور پی ٹی اے نے ایک سال میں 19 ہزار 730 موبائل نمبرز کو وارننگز جاری کیں ، اور دھوکا دہی میں ملوث 4 ہزار 507 آئی ای ایم آئی بلاک کی گئیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ یہ چھاپے قصور، کھاریاں ، سیالکوٹ،لاہور، پشاور، پنوعاقل ، کشمور ، سکھر ، شیخوپورہ، شرقپور، راولپنڈی، ملتان، ساہیوال اور حسن ابدال میں چھاپے مارے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More