Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس:وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

اکبر ایس بابر کا پی ٹی آئی کی فنڈنگ کے کیس میں متاثرہ فریق نہیں۔درخواست میں عمران کا موقف

اسلام آباد (نیوز پلس) اکبر ایس بابر کی تحریک انصاف رکنیت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے،ممنوعہ پارٹی فنڈنگ کیس میں وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا، بطور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے مطا بق وزیراعظم عمران خان نے ممنوعہ پارٹی فنڈگ کیس سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا،،عدالت عظمی میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے عدالت عالیہ نے اکبر ایس بابر کو پی ٹی آئی کا رکن قرار دیا،،جبکہ اکبر ایس بابر کا 2011 سے تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں،پارٹی چھوڑنے سے متعلق انکی ایک ای میل بھی ریکارڈ پر موجود ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ اکبر ایس بابر کا پی ٹی آئی کی فنڈنگ کے کیس میں متاثرہ فریق نہیں،، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالت عظمی کے فیصلے کو بھی مدنظر نہیں رکھا،،،عدالت عالیہ آرٹیکل 199 کا اختیار استعمال کرتے ہوئے متنازع حقائق پر فیصلہ نہیں دے سکتی،،اکبر ایس بابر کا سکروٹنی کمیٹی میں پیش ہونا قانون کیخلاف ہے،وہ متاثرہ فریق نہیں اس لیے الیکشن کمیشن کو کیس سننے کااختیار بھی نہیں ہے،، اکبر بابر کی پارٹی رکنیت کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More