Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پی ٹی آئی حکومت میں دہشت گردی واپس آئی اور ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچایا ، وزیراعلیٰ مریم نواز

پی ٹی آئی حکومت میں دہشت گردی واپس آئی اور ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچایا ، وزیراعلیٰ مریم نواز

نواز شریف نے پاکستان کو مشکلات سے باہر نکال دیا، اپنی کارکردگی کے ساتھ عوام کے سامنے کھڑی ہوں،وزیر اعلیٰ پنجاب

نارووال:  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عمران خان کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بری خبریں صرف اڈیالہ جیل سے آرہی ہیں، اڈیالہ جیل سے خط آرہے ہیں کہ خدا کا واسطہ مجھے نکالو،نواز شریف نے پاکستان کو مشکلات سے باہر نکال دیا، اپنی کارکردگی کے ساتھ عوام کے سامنے کھڑی ہوں۔

مختلف شاہراہوں کی تعمیر کے منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پاکستان کو مشکلات سے باہر نکال دیا، نواز شریف نے 12ماہ میں پاکستان کومشکل سے نکال دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپنی کارکردگی کے ساتھ عوام کے سامنے کھڑی ہوں، میں نے اپنی کارکردگی بتانے کے لیے 5 سال کا انتظار نہیں کیا۔

مریم نواز نے سوال کیا کہ کیا مریم نواز کی کارکردگی سے خوش ہو؟ مزید کہنا تھا کہ آج ہر جگہ سے اچھی خبریں آرہی ہیں، دن رات پنجاب کے عوام کی خدمت کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اللہ تعالیٰ کے نظام میں ناانصافی نہیں ہے۔مریم نواز نے کہا کہ ہر طرف سے اچھی خبریں آ رہی ہیں، بری خبریں صرف اڈیالہ جیل سے آ رہی ہیں، اڈیالہ جیل سے خط آرہے ہیں کہ خدا کا واسطہ مجھے نکالو۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچایا، پی ٹی آئی کے دور حکومت میں دہشت گردی واپس آئی۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین تو ملک کیڈیفالٹ ہونے کا انتظار کر رہے تھے، مخالفین مشکلات کھڑی کرکے گئے تھے کہ مسلم لیگ (ن) آئے تو سنبھال نہ سکے۔مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ہم دن رات پنجاب کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں، ہم نے مڈل مین کو نکال کر کسانوں کو قرضے دیے۔

انہوں نے کہاکہ ہم کسانوں کے لیے مشینری بھی لے کر آ رہے ہیں، ہم نے ایک سال میں کسانوں کو 10 ہزار ٹریکٹر دئیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More