پی ایس ایل10: کراچی کنگز نے دلچسپ خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو شکست دے دی
کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو شکست دے دی ، کراچی کنگز کے جیمز وینس کی شابدار سنچری کی بدولت کراچی کنگز نے ایک بڑا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب رہا ،
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)10 کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے محمد رضوان نے شاندار سنچری کی بدولت کراچی کنگز کو جیت کے لئے 235 رنز کا ایک بڑا ہد دیا تھا،
نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے جانے والے اس میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرر 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 234 رنز بنائے۔ کپتان محمد رضوان نے رواں سیزن کی پہلی سنچری اسکور کی۔
رضوان 105 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، انکی اننگز میں 5 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔
انکے علاوہ مائیکل بریس ویل 17 گیندوں پر 48 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ کامران غلام 36، عثمان خان 17 اور شے ہوپ 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی م خوشدل شاہ اور عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز نے اپنے پہلے میچ میں ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس جیتنے کے بعد کراچی کنگز کے نئے کپتان اور عالمی شہرت یافتہ کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ کوشش کریں گے ابتدا میں ہی مخالف ٹیم کی وکٹیں حاصل کریں۔
ڈیوڈ وارنر کا مزید کہنا تھا کہ پچ پر تھوڑی گھاس نظرآرہی ہے، کپتان ملتان سلطانز محمد رضوان نے کہا کہ کوشش کریں گے اچھا ٹوٹل بورڈ پر لگائیں۔