پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 102 رنز سے شکست دے دی
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ10 میں اسلام آباد نے پشاور زلمی کو ایک بڑے 102 رنز سے شکست دے دی ، پشاور زلمی کا حارث کے علاوہ کوئی بھی بیٹر اچھا کھیل پیش نہیں کر سکا ، بابر اعظم ایک بار ناکام ہوئے صرف ایک رنز بنا کر پویلین چلتے بنے، پشاور زلمی کی ٹیم 141 رنز بنا سکی،
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کے لئے 244 رنز کا ہد دیا تھا،
راولپنڈی میں جاری ایونٹ کے پانچویں میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹد نے صاحبزادہ فرحان کی دھواں دار سینچری کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز اسکور کیے۔
یونائیٹڈ کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 52 گیندوں میں 106 رنز جارحانہ اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ کولن منرو 40، سلمان آغا 30، اعظم خان 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
جیسن ہولڈر 20 اور بین ڈوار سہس 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پشاور زلمی کی جانب سے الزاری جوزف اور حسین طلعت نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔