Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پی آئی اے کو دوبارہ منظم کریں گے، آج پاکستان کی جیت ہوئی۔ عارف حبیب

پی آئی اے کو دوبارہ منظم کریں گے، آج پاکستان کی جیت ہوئی۔ عارف حبیب

عارف حبیب نے امید ظاہر کی کہ اس سے پاکستان میں نجکاری کے مزید مواقع پیدا ہوں گے اور ملکی معیشت کو بھی فائدہ ہوگا

عارف حبیب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ پاکستان کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے اور وہ پی آئی اے کو دوبارہ عظیم ائیر لائن بنانے کے لیے بھرپور محنت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا اور بیرون ملک سے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے راغب ہوں گے۔

انہوں نے حکومت پاکستان، پرائیویٹائزیشن کمیشن اور کابینہ کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے بولی کے شفاف انعقاد کو یقینی بنایا۔ عارف حبیب نے امید ظاہر کی کہ اس سے پاکستان میں نجکاری کے مزید مواقع پیدا ہوں گے اور ملکی معیشت کو بھی فائدہ ہوگا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد: عارف حبیب گروپ نے پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے کی نجکاری میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ گروپ نے پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز خریدنے کے لیے 135 ارب روپے کی بولی جیت لی۔

قبل ازیں مشیر نجکاری محمدعلی نے بڈنگ کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی ائیر لائن کی فروخت کے لیے بڈنگ کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا، اب ہم پی سی بورڈ کے پاس جائیں گے، پی سی بورڈ قومی ایئرلائن ریزرو پرائس کو دیکھے گا، ریزرو پرائس کا کسی کو بھی نہیں پتہ، ریزرو پرائس بورڈ سے منظوری کے بعد کابینہ کمیٹی کےپاس جائے گی۔

مشیر نجکاری کا کہنا تھا کابینہ کمیٹی ریزرو پرائس کے حوالے سے حتمی منظوری دے گی، بہت بڑا مرحلہ ہے، 20 سال سے کوئی بڑی نجکاری نہیں ہوئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More