لاہور (نیوز پلس) ریلوے کے وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے دعوی ٰ کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کی جانب سے آئندہ چھ ماہ میں پلی بارگینگ ہو گی۔ پیپلزپارٹی والے پلی بارگین کی طرف جا رہے ہیں۔ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ڈھیل ہوئی نہ ہی ڈیل،حکومت اور (ن) لیگ کیلئے بہتر ہے کہ معاملہ عدالت کے ذریعے ہی حل ہو۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ خورشید شاہ کے علاوہ آصف زرداری،شرجیل میمن،فریال تال پور سمیت تمام پیپلزپارٹی کے ساتھی پلی بارگین کے ذریعے چھ ماہ میں رہا ہو جائیں گے۔ وفاقی وزیر ریلوے نے مولانا فضل الرحمن کے پلان بی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ کہا کہ مولانا کی سیاست ختم ہو گئی ہے، دھرنا مہنگا کام ہے اسکے لیے پیسے کہاں سے آئے۔شیخ رشید احمد نے ٹرین حادثات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ گریڈ بیس کے تین افسران کے نااہلی پر کارروائی کررہا ہوں جبکہ مارکیٹ میں ٹماٹر 300نہیں بلکہ 220روپے کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔