Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پیرس اولمپکس2024 کا رنگا رنگ تقریب کا شاندار آغاز

پیرس اولمپکس2024 کا رنگا رنگ تقریب کا شاندار آغاز

پیرس اولمپکس2024 کی افتتاحی تقریب دریائے سین پر منعقد کی گئی جس کے ساتھ ہی کھیلوں کے سب سے ایونٹ کا باضابطہ آغاز ہو گیا۔

تقریب میں اولمپک مشعل کشتی کے ذریعے لائی گئی، فرانس کے پرچم کے رنگوں سے مشعل کا استقبال کیا گیا۔

افتتاحی تقریب میں ایتھلیٹس کے دستوں کی کشتی پر آمد ہوئی، سب سے پہلے یونانی دستہ آیا، امریکن گلوکارہ لیڈی گاگا نے بھی پرفارمنس پیش کی۔ لیڈی گاگا کی دل کو چھو لینی والی پرفارمنس نے حاضرین کو حیران کر دیا لیڈی گاگا کے مداحوں نے ان کی خوبصورت پرفار،مس کو خوب سراہا۔

لیڈی گاگا
لیڈی گاگا

خوبصورت مناظر اور ساتھ دل کو چھو لینے والی میوزک کی جھنکار کے ساتھ مشہور فلم ٹائی ٹینک کا ٹائٹل گانا گانے والی سیلائین ڈئیون نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا، تقریباً 3 ہزار کے قریب فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا،

یہ بھی پڑھیئے:  یرس اولمپک گیمز2024  تاریخ کے سب سے ہائی رسک گیمز قرار

 

 اس موقع پر انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے سربراہ تھامس باخ نے اپنے خیالات لا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیرس اولمپکس کی تیاریوں کے ساتھ دنیا پیرس کی منفرد دلکشی سے حیران رہ جائے گی جو ایک صدی کے بعد دوبارہ اولمپکس کی میزبانی کر رہا ہے۔

رنگا رنگ تقریب میں 206 ممالک کے 6،800 کھلاڑی اور تقریباً 120 سربراہان مملکت و حکومتی نمائندوں نے شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More