Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پیرس اولمپکس: تاریخ ساز ایتھلیٹ ارشد ندیم کو گولڈ پہنا دیا گیا

پیرس اولمپکس: تاریخ ساز ایتھلیٹ ارشد ندیم کو گولڈ پہنا دیا گیا

پیرس: پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کے لئے تاریخ رقم کرنے والے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل سے نواز دیا گیا ۔

پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو مقابلے میں کامیاب ایتھلیٹس کو لیڈلز پہنانے کی تقریب ائفل ٹاور کے قریب چیمپئینز پارک میں منعقد ہوئی۔

گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹرز کو برانز میڈل دیا گیا،  بھارت کے نیرج چوپڑا کو سلور میڈل دیا گیا۔

پاکستان کے ارشد ندیم نے اولمپک ریکارڈ کے ساتھ جیولن تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا، انہوں نے 92.97 میٹر تھرو کر کے نیا اولمپک ریکارڈ قائم کیا۔

قومی ہیرو ارشد ندیم کے تاریخ ساز کارنامے کی باعث پیرس میں پاکستانی پرچم بلند ہوا قومی ترانہ بجایا گیا  قومی ترانہ کے موقع پر ارشد ندیم کی آنکھیں کوشی سے نم ہو گئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More