پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں35،35 روپے کا اضافہ
حکومت نے بالاآخر آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر کے عوام کے اوپر پٹرول بم گرا دیا،
اسلام آباد میں پریس کانفرس کرتے ہوئے وقای وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے بتایا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35۔35 روپے اضافہ کر رہے ہیں جس سے پٹرول کی نئی قمیت 249 روپے اور 80 پیسے کا ہو گیا ہے
وزیر خزانہ نے بتایا ہے کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 18، 18 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 262 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ 18 روپے کے اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 189 روپے 83 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 187 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
اسحاق ڈار کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج دن 11 بجے سے ہو گیا ہے۔
اسحاق ڈار نے بتایا کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں البتہ مصنوعی قلت پیدا کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ چار دنوں سے پٹرول بمپس پر پٹرول دستیاب نہیں ہے ۔