Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،پولیو آنے والی نسلوں کو متاثر کرسکتا ہے۔وزیر اعظم عمران خان

وفاق اور صوبوں کو پولیو کے خلاف موثر مہم چلانے کی ہدایت

 

اسلام آباد(نیوز پلس) وزیراعظم عمران خان نے ملک میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز پر سخت تشویش کا اظہارکرتے ہوئے وفاق اور صوبوں کو پولیو کے خلاف موثر مہم چلانے کی ہدایت کی ہے وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت پولیو سے متعلق ہنگامی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوا،اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا محمود خان, وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر اور سیکرٹری کے پی کے علاوہ فوکل پرسن برائے انسداد پولیو مہم بابر عطا نے شرکت کی۔اجلاس میں فوکل پرسن برائے پولیو بابر بن عطا نے وزیراعظم عمران خان کو پولیو کے حالیہ کیسز کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا اور اس کے خاتمے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بتایا۔بعد ازاں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پولیو سے متعلق اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا، جس میں وزیراعظم نے ملک میں پولیو کے بڑھتے کیسز پر شدیدتشویش کا اظہار کیا۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے وفاق اور صوبوں کو پولیو کے خلاف مؤثر مہم چلانے کی ہدایت کی اور اس سلسلے میں پاک فوج کی جانب سے پولیو ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔اعلامیے کے مطابق دوردراز علاقوں میں رسائی اور بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے میں پاک فوج معاونت کرے گی، اس کے علاوہ انٹرنیشنل اداروں کی بھی پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے تعاون کی یقین دہانی کی گئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ پولیو سے متعلق اجلاس میں بل گیٹس کی جانب سے لکھا گیا خط بھی پیش کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،پولیو آنے والی نسلوں کو متاثر کرسکتا ہے،پولیو کے خاتمے کیلئے وفاق اورصوبائی حکومتیں موثر مہم چلائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More