Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پورے صوبے میں پسماندہ اضلاع کی ترقی و خوشحالی موجودہ حکومت کی ترجیحات ہیں۔وزیر اعلی خبیر پختونخواہ محمود خان

پورے صوبے کی نمائندگی خوش اسلوبی سے کر رہا ہوں

پشاور (نیوز پلس) خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی ٰ محمود خان نے کہا ہے کہ سوات، مالاکنڈ ڈویژن اور پورے صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ہم نے عزم کیا ہے۔ پورے صوبے میں پسماندہ اضلاع کی ترقی و خوشحالی موجودہ حکومت کی ترجیحات ہیں۔سول اسپتال کبل کی اپ گریڈیشن تقریب سے خطاب میں وزیراعلی محمودخان نے کہاکہ ہم نے اپنے آپ کو عوام کے سامنے جوابدہ بنایا ہے جس کیلئے صوبے میں قوانین بھی بنائے ہیں۔ ہماری نیت صاف ہے جبکہ منزل آسان ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سوات میں زرعی یونیورسٹی،انجینئرنگ یونیورسٹی اور بچوں کے لئے چلڈرن اسپتال قائم کیا جارہا ہے جس سے علاقے کے عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی میں بہتری آئی گی۔ چکدرہ سے مدین تک سوات ایکسپریس وے پر جلد کام کا آغاز ہوگا، ایکسپریس وے کی تکمیل سے سوات میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔ پورے صوبے کی نمائندگی خوش اسلوبی سے کر رہا ہوں۔ صوبے میں امن وامان کی بحالی میں عوام نے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ وزیر اعلی محمود خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے مخالفین کا سیاست ختم کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں وزیر اعظم عمران خان نے ریاست مدینہ اور اسلام کی بات کی ہے انہوں نے قوم سے جو وعدے کئے ہیں وہ پورے کرکے دکھا رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More