لاہور (نیوز پلس)وزیرِ اعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے صوبے بھر میں اساتذہ کی کمی دور کرنے کے لیے پنجاب کے سرکاری کالجوں میں 4500 ٹیچرز اور انٹرنیز بھرتی کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔لاہور میں وزیر اعلی پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سی ٹی آئیز بھرتیوں سے کالجوں میں اساتذہ کی کمی دور ہوگی، بھرتی کا عمل ہر لحاظ سے شفاف اورمیرٹ پر مبنی ہوگا۔وزیر اعلی پنجاب نے سی ٹی آئیز کی کارکردگی جانچنے کا میکانزم وضع کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔سردار عثمان بزدار نے اگلے تعلیمی سال میں سی ٹی آئیز کی بھرتی کے لیے سفارشات بھی طلب کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ تعلیمی سال میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے سی ٹی آئیز کو دوبارہ موقع دیا جائے گا۔ان کامزید کہنا تھا کہ 400 آسامیوں پر اقلیتی اورخصوصی افراد کو بھرتی کیا جائے گا۔