Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پنجاب میں فضائی آلودگی کے خاتمے کے لئے عالمی بینک نے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

پنجاب میں فضائی آلودگی کے خاتمے کے لئے عالمی بینک نے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

عالمی بینک نے پاکستان کے صوبہ پنجاب میں فضائی آلودگی کے خاتمے کے لئے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

عالمی بینک کی جانب ےس جاری اعلامیے کے مطابق قرض پنجاب کلین ائیرروگرام کے تحت فراہم کیا جائے گا۔

یہ رقم پنجاب کلین ایئر پروگرام کے تحت فراہم کی جائے گی جس کا مقصد ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے جامع اقدامات اٹھانا اور عوامی صحت میں سدھار لانا ہے۔

عالمی بینک کے مطابق اس پروگرام سے صوبائی حکومت کے اسموگ مٹی گیشن ایکشن پلان کو تقویت ملے گی اور ہوا کے معیار کے بہتر انتظام کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک کا کہنا ہےکہ  پنجاب کلین ایئرپروگرام اسموگ کم کرنےکے منصوبے کے لیے معاون ہے، یہ لاکھوں شہریوں کی صحت اور بہبود کو بہتربنانےکی ایک اہم کوشش ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ صاف ہوا سے سانس اور دل کی بیماریوں میں کمی آئے گی۔

عالمی بینک کا کہنا ہےکہ پنجاب کلین ایئرپروگرام عالمی بینک کےنئےکنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کےمطابق ہے، لاہور ڈویژن کے ایک کروڑ 30لاکھ شہریوں کو فضائی آلودگی سے جڑی بیماریوں سے محفوظ رہنے میں  مدد ملےگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More