پنجاب میں فضائی آلودگی کا راج برقرار، لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر
پنجاب کے شہر لاہور میں فضائی معیار آج انتہائی مضر صحت ہے جہاں آلودگی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، گرین لاک ڈاؤن بھی سموگ میں کمی نہ لا سکا۔
عالمی ویب سائٹ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج بھی پہلے نمبر پر ہے۔
لاہور کی فضا میں آلودگی کی مقدار 1067 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
لاہور میں فضائی آلودگی کے باعث سانس کے مسائل سامنے آ رہے ہیں جبکہ آنکھوں میں جلن کی شکایات بھی ہیں، طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک پہن کر باہر نکلنے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب فضائی آلودگی کے اعتبار سے بھارت کا شہر کولکتہ311 اے کیو آئی کے ساتھ دوسرے اور دہلی258 اے کیو آئی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
دوسری جانب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں فضائی آلودگی کا گزشتہ سالوں کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ہے۔