Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پنجاب میں سی ٹی ڈی کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 18 دہشتگرد گرفتار

پنجاب میں سی ٹی ڈی کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 18 دہشتگرد گرفتار

آپریشنز لاہور،خوشاب،گوجرانوالہ،پاک پتن،بہاول نگر،راولپنڈی،فیصل آباد، شیخوپورہ،منڈی بہاؤالدین‘میانوالی میں کیے گئے

لاہور:   دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 134 انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کیے، اس دوران 18 دہشت گرد گرفتار کیے گئے ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن لاہور،خوشاب، گوجرانوالہ، پاک پتن، بہاول نگر، راولپنڈی، فیصل آباد، شیخوپورہ، منڈی بہاؤالدین اور میانوالی میں کیے گئے۔

حکام نے بتایا کہ لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی سے فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی خطرناک دہشت گرد وں کو اسلحہ اور باروی مواد سمیت گرفتار کرلیاگیا۔

حکام سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، 18 ڈیٹونیٹر، 53 فٹ حفاظتی فیوز وائر، گولیاں اسلحہ، ایک ائی ای ڈی بم، موبائل فون ممنوعہ پمفلٹ نقدی اور نقشے برا?مد کیے گئے ہیں۔

حکام کا بتانا ہے کہ دہشت گردوں کی شناخت فیض، عظیم، طارق، ا?صف، عرفان، حسان، فتح، ولید احمد، اسد الرحمن، ضیاء الحق وغیرہ کے نام سے ہوئی ہے، دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔

حکام کاکہنا ہے کہ رواں ہفتے میں 2716 کومبنگ آپریشنز کے دوران278 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے، کومبنگ آپریشنز میں 90141 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی، سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More