Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پنجاب میں امسال دسمبر تک 1500 کلومیٹر طویل دیہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جائے گی۔وزیراعلی پنجاب

سڑک کی تعمیر و مرمت کے پہلے مرحلے پر 15 ارب روپے خرچ ہوں گے

لاہور (نیوز پلس) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں امسال دسمبر تک 1500 کلومیٹر طویل دیہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جائے گی، جبکہ سڑک کی تعمیر و مرمت کے پہلے مرحلے پر 15 ارب روپے خرچ ہوں گے۔وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے ایوان وزیراعلی میں ارکا ن اسمبلی خرم شہزاد، ملک نواب شیر وسیر اور رضا نصراللہ نے ملاقات کی جس میں عوامی فلاح کے منصوبوں اور ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعلی وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر شہر اور ہر گاؤں کے مسائل پر نظر ہے، حل کیلئے شب و روز کوشاں ہیں۔ عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔ہر سال ”نیا پاکستان منزلیں آسان“ کے دو فیز مکمل کئے جائیں گے۔ پنجاب میں رواں سال دسمبر تک 1500 کلومیٹر طویل دیہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جائے گی۔ عوام کو آمد و رفت میں سہولت کیلئے ”نیا پاکستان منزلیں آسان“ 5 سال جاری رہے گا۔سردارعثمان بزدار نے مزید کہا کہ پنجاب کے دیہات میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے پہلے مرحلے پر15 ارب روپے خرچ ہوں گے۔”نیا پاکستان منزلیں آسان“ کے دوسرے مرحلے کا آغاز جنوری 2020ء میں ہو گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More