لاہور (نیوزپلس) پنجاب حکومت 2020-2021 کا مالی بجٹ جون پیش کرے گی ۔ پنجاب محکمہ خزانہ کے مطابق پنجاب کا بجٹ جون کے دوسرے ہفتے پیش کیا جائے گا۔
ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق پنجاب کا بجٹ پیش ہونے تک تقرر و تبادلے پر مکمل پابندی عائد ہوگی جبکہ محکمہ خزانہ کے تمام افسران کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔