پلک تیواری کی فیشن کی دنیا میں دھوم
ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شیوتیا تیواری کی بیٹی اداکارہ پلک تیواری نے اپنے حالیہ فوٹو شوٹ نے بالی ووڈ میں دوم مچا دی۔
حال ہی میں پلک تیواری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں اپنے حسن کا جادو جگاتے دیکھا گیا۔
مذکورہ جھلکیوں میں اداکارہ نارنجی رنگ کے باڈی کون ڈریس میں ملبوس ہیں جو معروف فیشن برانڈ کا شاہکار ہے۔
ساتھ ہی اداکارہ نے اپنے لک کو مکمل کرنے کے لئے دیدہ زیب زیورات بھی زیب تن کئے ہوئے ہیں جبکہ اوشین کلچز پلک کے لک کو چار چاند لگانے کے
لئے کافی نظر آ رہے ہیں۔
جیسے ہی پلک تیواری کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنیں مداح اور صارفین اداکارہ کی تعریف کئے بنا نہ رہ سکے، کسی نے انہیں "دیوا” کے نام سے پکارا تو کوئی انہیں "اینجل” کہتا سنائی دیا۔
واضح رہے کہ پلک تیوارئ میوزک ویڈیو بجلی میں کام کیا جس کے بعد وہ بھارت میں بجلی گرل کے نام سے شہرت حاصل کی ۔