لاہور (نیوز پلس) سر براہ پاکستان مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ جج صاحب بھول گئے کہ زندگی اور موت صرف اللّٰہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کو خصوصی عدالت کی جانب سے سنگین غداری کیس میں سزائے موت سنائے جانے کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ فیصلے سے فوج کا مورال ڈاوٗن ہوا اور عوام کو سخت تکلیف ہوئی۔چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف فیصلے سے جگ ہنسائی ہوئی ہے، جج نے مشرف کے مرنے کے بعد بھی انہیں سزا سنا دی۔سربراہ (ق)لیگ نے مزید کہا کہ قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ کسی جج کے خلاف ایسا فیصلہ آیا تو کون عمل درآمد کرے گا۔