Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاک روس دو طرفہ تعلقات: روسی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان متوقع

پاک روس دو طرفہ تعلقات: روسی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان متوقع

 اسلام آباد:   پاک روس دو طرفہ تعلقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، روسی وزیر خارجہ کا آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ متوقع ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کی سائیڈ لائنز پر روس کے ساتھ دو طرفہ بات چیت میں آنے والی دورے کے معاملات طے پائے، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروو کا آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم، نائب وزیراعظم کے بعد روسی وزیرخارجہ کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،

 روسی وزیر خارجہ کے ہمراہ ایک اعلی سطح وفد بھی پاکستان پہنچے گا، سٹیل ملز اور آئل ریفائنری، پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن سمیت توانائی کے منصوبوں پر بات چیت کا امکان ہے، پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن منصوبے میں گیس سٹوریج فسیلیٹی کی قیام پر بھی بات چیت ہو گی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق سفارتی ذرائع دورے میں خصوصی طور پر نارتھ ساؤتھ ٹرانسپورٹ کوریڈور میں پاکستان کی شمولیت پر بھی بات چیت متوقع ہے، دورہ پاکستان کے دوران پاکستان کی 5 رکنی یورو ایشین اکنامک یونین میں شمولیت پر بھی اہم بات چیت ہو گی۔

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ یورو ایشین اکنامک یونین میں روسی فیڈریشن، بیلارس، آرمینیا، قزاقستان اور کرغزستان شامل ہیں، بین الاقوامی برکس فورم میں پاکستان کی شمولیت کے حوالے سے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایاکہ روس نے برکس فورم میں پاکستان کی شمولیت میں مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا، دونوں ممالک کے مابین تجارت، صنعت، توانائی، باہمی منسلکی، سائنس و ٹیکنالوجی اور تعلیم سمیت باہمی تعاون و تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی جائے گی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق 15 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت اجلاس میں شرکت کرنے والا سب سے بڑا وفد روسی فیڈریشن کا تھا، روسی وفد میں وزیراعظم میخائل ولادیمیرووچ مشہوسٹن، ڈپٹی وزیراعظم الیکسی اوورچک سمیت متعدد وزرا شامل تھے۔سفارتی ذرائع نے کہا کہ روس پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات میں مزید توسیع کا خواہشمند ہے۔

…………

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More