Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاک بھارت کشیدگی، اسٹاک ایکسچینج، کاروباری ہفتے کے اختتام پر دو ہزار پوائنٹس سے زیادہ کی کمی

کاروباری ہفتے کے اختتام پرہنڈرڈانڈیکس میں مجموعی طورپر 2 ہزار 237پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی

کراچی(نیوز پلس) پاک بھارت کشیدگی۔ بے یقینی کی صورتحال کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی۔ کاروباری ہفتے کے اختتام پرہنڈرڈانڈیکس میں مجموعی طورپر 2 ہزار 237پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ مندی۔ کاروباری ہفتے کے دوران انڈیکس میں 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پانچوں روز رجحان منفی رہا۔ کاروباری ہفتے کا آغاز 31ہزار 666پر اور اختتام 29ہزار 429 پر ہوا ہفتے بھر میں مجموعی طور پر100 انڈیکس میں 2237 پوائنٹس کمی ہوئی اور انڈیکس 31 ہزار سے گر کر 29 ہزارکی سطح پر آگیا۔کاروباری ہفتے میں 2333 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار ہوا ہفتہ بھر میں 35 کروڑ 71لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 14 ارب 63 کروڑ روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 324 ارب روپے کم ہوکر 6020ارب روپے ہوگئی ہے۔معاشی ماہرین کا کہناہے کہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت کے باعث پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔بے یقینی کی صورتحال کے باعث بیرونی سرمایہ کاروں نے پاکستان اسٹاک ایکسچنیج اورممبئی اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری روک دی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More