پاک بھارت جنگ میں 7 طیارے تباہ ہوئے، امریکی صدر
پاک بھات درمیان جنگ جوہری ہتھیاروں تک جا رہی تھیں ، صدر ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگ میں 7 طیارے گرے تھے اور جوہری جنگ بھی شروع ہو سکتی تھی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس موقع پر میں نے مداخلت کی اور تجارت کے بدلے مدد پاک بھارت جنگ رکوائی۔ میں نے صاف کہا اگر تم لوگ لڑتے رہو گے تو میں تجارت نہیں کروں گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فخریہ انداز میں کہا کہ میں دنیا بھر میں نے 7 جنگیں رکوائیں جس میں پاک بھارت جنگ بھی شامل ہے۔
غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی بمباری میں 5 صحافیوں کے جاں بحق ہونے پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی بمباری کے بارے میں مجھے کوئی علم نہیں البتہ اب غزہ میں جنگ بند ہونی چاہئے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ میں اس پر خوش نہیں ہوں یہ منظر دوبارہ نہیں دیکھنا چاہتا ، امن کی طرف جانا چاہئے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ دنیا بھر میں امریکی پرچم نذر آتش کیا جا رہا ہے اور اسے آزادیٔ اظہار کہا جا رہا ہے۔ یہ اب بند ہونا چاہیے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران میں آپریشن کے دوران میزائل نشانے پر لگے ہم نے ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے سے روکا۔
