Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ ، آئی ایس پی آر

پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ ، آئی ایس پی آر

یہ جدید میزائل سمندری اور زمینی اہداف کو انتہائی دسرت انشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے

پاک بحریہ نے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے ، یہ جدید میزائل سمندری اور زمنینی اہداف کو انتہائی درست نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  اینٹی شپ بیلسٹک میزائل پاکستان میں ہی تیار کیا گیا ہے، اینٹی شپ بیلسٹک میزائل سمندری اور  زمینی اہداف کو اعلیٰ درستی کے ساتھ نشانہ بنانےکی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل  شاندار گائیڈنس اور اہم خدوخال کا حامل ہے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق ٹیسٹ فلائٹ کا مشاہدہ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور سینئیر سائنسدانوں اور انجینئروں نے کیا۔کامیاب تجربہ  پاکستان کی تکنیکی مہارت اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کے پختہ عزم کا ثبوت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  صدرمملکت، وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کامیاب تجربے پر شریک یونٹس اور سائنسدانوں کو مبارک باد دی ہے۔

اہم کارنامے پر سروسز چیفس نے بھی شریک یونٹس اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More