اسلام آباد (نیوز پلس) پاک بحریہ اور رائل بحرین ڈیفنس فورس کے اسپیشل سروس گروپس کی مشترکہ مشق شاہین الجزیرہ دوہزار انیس کا اختتام۔13ویں سالانہ بحری مشق شاہین الجزیرہ کراچی اور کھلے سمندر میں دس روز تک جاری رہی۔تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ اور رائل بحرین ڈیفنس فورس کے اسپیشل سروس گروپس کی مشترکہ مشق شاہین الجزیرہ دوہزار انیس کا اختتام ہوگئیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق 13ویں سالانہ بحری مشق شاہین الجزیرہ کراچی اور کھلے سمندر میں 10 روز تک جاری رہی جس میں پاک بحریہ کے بحری جہازوں، سی کنگ ہیلی کاپٹرز اور اسپیشل فورسز بوٹس نے حصہ لیا۔ مشق کا مقصد اسپیشل آپریشن فورسز کے مابین روابطہ اور پیشہ ورانہ مہارت کا تبادلہ تھا۔مشق کے دوران انسداد دہشتگردی کیلئے بحیرہ عرب میں میری ٹائم انٹرڈکشن آپریشنز کیے گئے۔ مشق کے اختتام پر دونوں فورسز نے بحیرہ عرب میں انسداد دہشتگردی آپریشنز کا کامیاب مظاہرہ کیا۔ترجمان کے مطابق مشق شاہین الجزیرہ پاکستان اور بحرین فورسز کے مابین مضبوط عسکری تعلقات کی عکاس ہے۔