پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش ناکام، 4 دہشت گرد واصل جہنم
راولپنڈی: ضلع دیر میں پاک افغان بارڈر سے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
پاک فوج کے شعبئہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق 3 دہشت گردوں نے پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش کرنے والوں کو گھیرے میں لے لیا، فائرنگ کے شدید تبادلے میں تینوں دہشتگرد موقع پر مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان افغان حکومت سے مسلسل کہتا آرہا ہے کہ وہ بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے، افغان حکومت سے توقع کرتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز سرحدوں کے تھفظ اور دشہت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔