Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔آرمی چیف

کشمیر پر کبھی کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا

راولپنڈی(نیوز پلس) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اور کشمیر پر کبھی کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا۔یوم آزادی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیر کی حقیقت تبدیل نہیں کی جاسکتی، 1947 میں کاغذ کے ایک غیرقانونی ٹکڑے سے کشمیر کی حقیقت نہیں بدلی جاسکی، نہ ہی کوئی اور کشمیر کی حقیقت اب یا مستقبل میں تبدیل کرسکتا ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان بھارت کے غاصبانہ عزائم کے خلاف کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، کشمیر پر کبھی کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی قیمت پر ظلم کے خلاف کھڑے رہیں گے، ہم کشمیر کاز کیلئے اپنی قومی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے ہروقت تیار ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More