کراچی(نیوز پلس) پاکستان کے تحقیقاتی اداروں نے سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے عمران فاروق قتل کیس سے متعلق تفتیش کا فیصلہ کیا ہے۔ تحقیقاتی اداروں نے ان کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے عمران فاروق قتل کیس سے متعلق تفتیش کا فیصلہ کیا ہے۔ با وثوق ذرائع کے مطابق برطانوی ادارے سکاٹ لینڈ یارڈ نے عشرت العباد کے خلاف کچھ شواہد پیش کیے ہیں اور 4 روز قبل عمران فاروق کیس کے تمام شواہد پاکستان کے حوالے کیے ہیں۔ با خبرذرائع کے مطابق سکاٹ لینڈ یارڈ کی رضامندی سے مقدمہ پاکستان میں چلانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔عمران فاروق کے قتل کی سازش میں ملوث تمام نام شواہد میں شامل ہیں۔ عشرت العباد خان کا سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس میں بھی بالواسطہ نام لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ وزارت داخلہ سے اجازت کے بعد سابق گورنر سند ھ عشرت العبادسے معلومات کے لیے دبئی ٹیم بھجوا سکتی ہے۔