Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان کی کیویز کو 9 وکٹوں سے شکست ، حسن نواز کی تیز ترین سینچری

پاکستان کی کیویز کو 9 وکٹوں سے شکست ، حسن نواز کی تیز ترین سینچری  

سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے اوہنر حسن نواز کی تیز ترین سینچری کی بدولت نیوزی لینڈ کے خلاف 205 رمز کا نڑا ہدف حاصل کر لیا۔

آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں کیویز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز نے جارحانہ آغاز کیا تاہم اوپنر محمد حارث 74 کے مجموعی اسکور پر 41 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

اوپنر حسن نواز کا ساتھ دینے کپتان سلمان علی آغا آئے جنہوں نے 31 گیندوں پر 51 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان نے حسن نواز کی برق رفتار سنچری کی بدولت تیسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی،

پاکستان نے حسن نواز کی 7 چھکوں اور 10 چوکوں پر مشتمل 105 رنز کی طوفانی اننگز کی بدولت 205 رنز کا ہدف 16ویں اوور کی آخری گیند پر حاصل کرلیا،حسن مین آف دی میچ قرارپائے۔آکلینڈ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی 20 میں پاکستان نے 205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا شاندار آغاز کیا،

 محمد حارث اور حسن نواز نے برق رفتار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو 67 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا، پاکستانی اوپنرز نے ابتدائی 4 اوورز میں 51 رنز بنائے،محمد حارث 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 20 گیندوں پر 41 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد جیکب ڈفی کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے جس کے بعد کپتان سلمان علی آغا کریز پر آئے نوجوان حسن نواز کا بھرپور ساتھ دیا۔پاکستان نے حسن نواز کی 7 چھکوں اور 10 چوکوں پر مشتمل 105 رنز کی طوفانی اننگز کی بدولت 205 رنز کا ہدف 16ویں اوور کی آخری گیند پر حاصل کرلیا،

کپتان سلمان علی آغا نے بھی عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 31 گیندوں پر 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 51 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا تو پہلے ہی اوور میں شاہین آفریدی کی گیند پر حارث رؤف کے شاندار کیچ کی بدولت نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 3 رنز پر 3 رنز کے مجموعی اسکو پر گرگئی تاہم میزبان ٹیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری وکٹ کی شراکت میں 40 رنز بنائے جس کے بعد ٹم سیفرٹ 43 کے مجموعی اسکور پر 19 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر سلمان علی آغا کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 98 رنز کے مجموعی اسکور پر گری، جب ڈیرل مچل 17 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر حارث رؤف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ جیمز نیشم 3 رنز بناکر عباس آفریدی کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔مارک چیپمین نے 4 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 44 گیندوں پر 94 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی تاہم وہ نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور 141 کے مجموعی اسکور پر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر شاداب خان کو کیچ تھما بیٹھے۔نیوزی لینڈ کی چھٹی اور ساتویں وکٹ 164 کے مجموعی اسکور پر گری، مچل ہے اور کیلے جیمیسن کو ابرار احمد نے کلین بولڈ کیا۔مچل بریس ویل 193 کے مجموعی اسکور پر 31 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے،

 آؤٹ ہونے والے نویں کھلاڑی اش سوڈھی تھے جنہیں حارث رؤف نے محمد حارث کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کیا جبکہ جیکب ڈفی 2 رنز بناکر عباس آفریدی کی گیند پر عرفان خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے،اہم میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی تھیں، محمد علی اور جہانداد خان کو ڈراپ کرکے ابرار احمد اور عباس آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

حسن نواز نےٹی 20 میں پاکستان کیلئےتیزترین سنچری کاریکارڈ اپنےنام کرلیاہے،اس سےقبل ٹی 20انٹرنیشنل میں تیزترین سنچری کا ریکارڈ بابراعظم کے پاس تھا۔

اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کیخلاف بہتر کارکردگی پر حسن نواز مین آف دی میچ قرار پائے۔

پاکستان نے پاور پلے میں ایک وکٹ پر 75 رنزبنائے،پاکستان نےپاورپلےمیں اپنےسب سےبڑے اسکورکاریکارڈ بنالیا،کپتان سلمان آغا نے31 گیندوں پر51 رنزکی ناٹ آؤٹ اننگزکھیلی،نیوزی لینڈکی ٹیم پہلےکھیلتے ہوئے204 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More