Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان کی موجودہ ٹیم میں کوئی میچ فکسر نہیں، شان مسعود

پاکستان کی موجودہ ٹیم میں کوئی میچ فکسر نہیں، شان مسعود

بنگلہ دیش کے خلاف 21 اگست سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے بھرپور محنت کررہے ہیں،گفتگو

راولپنڈی:   پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ  میچ فکسنگ کے حوالے سے بالکل اتفاق نہیں کرتا، پاکستان کی موجودہ ٹیم میں کوئی میچ فکسر نہیں ہے، موجودہ ٹیم میں کوئی ایسا کھلاڑی نہیں جس پرانگلی اٹھائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ  بنگلہ دیش کے خلاف 21 اگست سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے بھرپور محنت کررہے ہیں، میچ فکسنگ کے حوالے سے ٹیم پر کوئی انگلی نہیں اٹھائی جاسکتی ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ پاکستان پچھلے 10 ماہ سے کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا، سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیت کر آئے تھے، ٹیم میں کافی تبدیلیاں کی ہیں۔بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کے لیے بھرپور تیاری کررہے ہیں 9 ٹیسٹ میچز رہ گئے ہیں جس میں سے زیادہ سے زیادہ میچز جیتنے کی کوشش کریں گے،

 شان مسعود  نے کہا کہ ٹیم میں کافی تبدیلیاں کی گئی ہیں، اگر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں لیڈ کرنا ہے تو اچھا کھیلنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے کافی محنت کررہے ہیں، بنگلا دیش کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلنے پڑے گی۔شان مسعود نے کہا کہ کوچز جیسن گلیسپی اور گیری کرسٹن سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، کوچز جیسن گلیسپی اور گیری کرسٹن سے بہت کچھ سیکھ رہے ہیں۔ٹ

یسٹ کپتان نے کہا کہ میچ فکسنگ کے حوالے سے بالکل اتفاق نہیں کرتا، پاکستان کی موجودہ ٹیم میں کوئی میچ فکسر نہیں ہے، موجودہ ٹیم میں کوئی ایسا کھلاڑی نہیں جس پرانگلی اٹھائی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More