Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان کی شادیاں دیکھ کر لگتا ہے یہ ملک امریکا یا جاپان کو قرضہ دیتا ہے ، خالد انعم

پاکستان کی شادیاں دیکھ کر لگتا ہے یہ ملک امریکا یا جاپان کو قرضہ دیتا ہے ، خالد انعم

کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کے معرروف اداکار، گلوکار اور پرائیڈ آف پرفارمنس خالد انعم نے ایک طرف معاشی حالات اور دوسری طرف قوم کی شہ خرچیاں دیکھ کر انسٹا گرام پر طنزیہ مگر دلچسپ تنصرہ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ پاکستان کی شادیاں، شاپنگ مال اور ریسٹورینٹ دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ ملک امریکا، جرمنی اور جاپان کو قرضہ دیتا ہے، پاکستان میں ہر بندہ اپنی چادر سے دو سو فٹ باہر ہے۔

اُنہوں نے اپنی ایک اور انسٹا پوسٹ میں زندگی کو سادہ اور آسان بنانے کے لیے ایک اہم مشورہ بھی دیا ہے۔

خالد انعم نے اپنی پوست میں بامعنی الفاظ میں لکھا کہ اتنے کمائیں کہ جب آپ بیمار ہوں تو بچے ڈاکٹر بلائیں وکیل کو نہیں ۔جس پر میڈیا صارفین نے خالد انعم کی پوسٹ پر ان کے خیالات سے اتفاق کیا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More