Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان کی دوسرے ٹی 20 میں زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست

پاکستان کی دوسرے ٹی 20 میں زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست
 پاکستانی بولرز کے سامنے زمبابوے کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی، پوری ٹیم 12.4 اوورز میں 57  رنز پر ڈھیر ہوگئی
پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا

بلاوایو:  3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔

بلاوایو میں کھیلے گئے میچ میں میزبان زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔زمبابوے کا یہ فیصلہ غلط ثابت ہوا، پاکستانی بولرز کے سامنے زمبابوے کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 12.4 اوورز میں 57  رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

زمبابوے کے 9 بیٹرز ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکے۔ برائن بینٹ 21 اور مارومانی 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ زمبابوے نے پاکستان کو جیت کیلئے صرف 58 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

اس کے علاوہ عباس آفریدی نے 2، ابرار احمد ، حارث رف اور سلمان علی آغا نے  ایک، ایک وکٹ لی۔

زمبابوے کا 58 رنز کا ہدف پاکستان نے  چھٹے اوور میں بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا۔اوپنر عمیربن یوسف  22، صائم ایوب  36 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔پاکستان نے زمبابوے کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم میں  منگل  کے میچ کیلئے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔اتوار کو پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان زمبابوے کو 57 رنز سے شکست دی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More