Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان کی افغانستان میں ہونے والی دہشت گردی کی شدیدالفاظ میں مذمت

دہشت گردی خطے میں امن کیلئے خطرہ ہے

اسلام آباد:(نیوز پلس)پاکستان نے افغانستان میں ہونے والی دہشت گردی کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے، دہشت گردی خطے میں امن کیلئے خطرہ ہے جس کے خلاف مل کر اقدامات اٹھانا ہونگے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کابل میں شادی کی تقریب میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔اپنے تعزیتی بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کابل بم دھماکے میں ساٹھ کے قریب معصوم لوگوں کی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں ہماری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ترجمان دفترخارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، دہشتگردی خطے میں امن کیلئے خطرہ ہے جس کے خلاف مل کر اقدامات اٹھانا ہونگے۔واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شادی کی تقریب میں ہونے والے خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں 65 افراد جاں بحق جبکہ 185 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More