پاکستان کا مستقبل آئین کی بالادستی، ازاد عدلیہ اور صحافت سے وابستہ ہے ، بلاول بھٹو زرداری
چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل آئین کی بالادستی، ازاد عدلیہ اور صحافت سے وابستہ ہے پاکستانی عوام بہتر مستقبل کا مطالبہ کرنے میں حق بجانب ہیں۔
آکسفورڈ یونیورسٹی میں لیکچر دیتے ہوئے سابق وزیر خارجہ اور چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عورتوں پر عائد پابندیوں کے باوجود بےنظیر بھٹو ملک کی وزیراعظم بنیں، انہوں نے پاکستان میں خواتین کے آگے آنے کیلئے راستہ کھولا، آج پنجاب کی وزیراعلیٰ بھی ایک خاتون ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بنظیر بھٹو کی زندگی پاکستان کا مستقبل بہتر بنانے کے لئے صرف ہوئی۔