Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان کا عالمی اداروں سے منکی پاکس کی ویکسین فراہم کرنے کی درخواست

پاکستان کا عالمی اداروں سے منکی پاکس کی ویکسین فراہم کرنے کی درخواست

اسلام آباد:   ملک میں منکی پاکس کی ویکسین اور علاج کی ادویات میسر نہیں ہے، اسی وجہ سے پاکستان نے عالمی اداروں سے منکی پاکس کی ویکسین فراہم کرنے کی درخواست کر دی۔

میڈیارپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس سے متعلق ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کی ہوئی ہے جبکہ پاکستان میں منکی پاکس کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کراچی میں بھی اس کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر ایڈوائزریز جاری کردی گئی ہیں۔

ماہرین کے مطابق پاکستان میں فی الوقت اس سے بچاؤ کے لیے کوئی ویکسین دستیاب نہیں ہے۔

 حکام نے کہاکہ منکی پاکس کی ویکسین صرف ائیرپورٹ پر اسکریننگ حکام اور آئی سی یو کے عملے کو لگائی جائیں گی، عام لوگوں کو ویکسین لگانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More