Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ

میزائل رات میں 290 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور

راولپنڈی(نیوز پلس) پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہے، میزائل رات میں 290 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاکستان نے رات میں زمین سے زمین پرمار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ یہ میزائل مختلف قسم کے وار ہیڈ لے جانے اور 290 کلو میٹر کے فاصلے تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان نے میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارک باد دی اور انجینئرز کی کاوشوں کو سراہا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے میزائل کے کامیاب تجربے پر انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More