Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان چیمپئنز ٹرافی کے لئے تمام ٹیموں کو خوش آمدید کہنے اور مہمان نوازی کیلئے تیار ہے، محسن نقوی

پاکستان چیمپئنز ٹرافی کے لئے تمام ٹیموں کو خوش آمدید کہنے اور مہمان نوازی کیلئے تیار ہے، محسن نقوی
چیمپئنز ٹرافی سے متعلق بھارت کے ساتھ برابری کے معاہدے پر خوشی ہے،چیئرمین پی سی بی

اسلام آباد :  چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی کیلئے تمام ٹیموں کو خوش آمدید کہنے اور مہمان نوازی کے لئے تیار ہے،چیمپئنز ٹرافی کھلاڑیوں ،آفیشلز اور پرستاروں کے لیے یادگار ہوگی۔

چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول جاری ہونے پر اپنے پیغام میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025ء کی میزبانی کرنا ایک سنگ میل ہے، یہ میزبانی ہماری کرکٹ کو فروغ دینے کی کوششوں کو نمایاں کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹورنامنٹ کھلاڑیوں، آفیشلز اور پرستاروں کے لیے یادگار ہو گا، پاکستان تمام ٹیموں کو خوش آمدید کہنے اور مہمان نوازی کے لیے تیار ہے۔بہت خوشی ہے کہ بھارت کے ساتھ ایسے معاہدے پر پہنچے جو برابری کی بنیاد پر ہے۔

معاہدے میں کلیدی کردار ادا کرنے والے آئی سی سی ممبر ممالک کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔تمام ممبر کی کاوشیں بہت قیمتی ہیں جو کرکٹ کے مفاد میں ہیں۔

 چیئرمین پی سی بی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کی میزبانی میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More