Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان نے سنسنی خیز میچ میں سری لنکا کو 6 رنز سے شکست دے دی

پاکستان نے سنسنی خیز میچ  میں سری لنکا  کو 6 رنز سے شکست دے دی

راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو 6 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

299 رنز کے ہدف کے جواب میں سری لنکن ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 293 رنز ہی بنا سکی۔ مہمان ٹیم کی جانب سے ونندو ہسارنگا 59 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ سدیرا سماراوکراما 39، کامل مشارا 38، کپتان چرتھ اسالانکا 32 اور پتھم نسانکا 29 رنز بنا سکے۔ مہیش ٹھیکشانا 21 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ فہیم اشرف اور نسیم شاہ نے 2،2 جبکہ محمد نواز نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز اسکور کیے۔ میزبان ٹیم کی جانب سے سلمان آغا نے 105 رنز کی ناقابلِ شکست شاندار اننگز کھیلی، جبکہ حسین طلعت 62 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ فخر زمان نے 32، کپتان بابر اعظم نے 29، صائم ایوب نے 6 اور محمد رضوان نے 5 رنز اسکور کیے۔ محمد نواز 36 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا کی جانب سے ونندو ہسارنگا نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اسیتھا فرنینڈو اور مہیش ٹھیکشانا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More