Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو ہرا کر رائزنگ اسٹار ایشیا کپ کا چیمپئین بن گیا

پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو ہرا کر رائزنگ اسٹار ایشیا کپ کا چیمپئین بن گیا

دوحہ میں کھیلے گئے سنسنی خیز فائنل میں پاکستان رائزنگ اسٹار نے بنگلہ دیش کو سپر اوور میں شکست دے کر ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

بنگلہ دیش کے کپتان اکبر علی نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، اور پاکستان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 125 رنز تک محدود رہی۔ آغاز ہی پر یاسر خان کا رن آؤٹ اور محمد فائق کی جلدی وکٹ کے باعث ٹیم مشکلات کا شکار رہی۔ پاکستان کی جانب سے سعد مسعود 38، عرفات منہاس 25 اور معاذ صداقت 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بنگلہ دیش کی بولنگ میں ریپون منڈول نے 3 اور راکبول حسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

126 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش بھی مقررہ اوورز میں 125 رنز بنا کر میچ برابر کر دیا، اور یہ فیصلہ سپر اوور میں آیا۔ پاکستان نے سپر اوور میں بہتر کارکردگی دکھا کر فتح حاصل کی۔

پاکستان رائزنگ اسٹار نے سیمی فائنل میں سری لنکا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی، جبکہ بنگلہ دیش نے بھارت کو ہرا کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔ اس فتح نے پاکستان ٹیم کی قابلیت اور جذبے کو ظاہر کیا، اور نوجوان کھلاڑیوں نے عالمی سطح پر اپنا لوہا منوایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More