Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر نیا ریکارڈ بنا ڈالا

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر نیا ریکارڈ بنا ڈالا

کراچی: سہ فریقی سیریز کے تیسرے اور اہم میچ میں پاکستان نے ریکارڈ ہدف حاصل کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لئے بھی کوالیفائی کر لیا۔

جنوبی افریقہ کا 353 رنز کا ہدف پاکستان نے صرف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا نے شاندار سنچریاں بنائیں۔

ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 91 رنز پر تین وکٹوں سے محروم ہوگئی۔ بابر اعظم 23، سعود شکیل 15 اور فخر زمان 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

تاہم چوتھی وکٹ پر سلمان علی آغا اور محمد رضوان کے درمیان 262 رنز کی ریکارڈ ساز پارٹنرشپ بنی۔ سلمان علی آغا 103 گیندوں پر 134 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

 نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہونیوالے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ان کے لیے فائدہ مند ثابت ہوا، مہمان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز بنائے۔

 پروٹیز کی جانب سے ہینرک کلاسن 87 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ میتھیو بریٹز کے 83، کپتان ٹیمبا بووما 82، ٹونی ڈی زورزی 22 اور وائن مُلڈر 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کائل ویرائن 44 اور کوربن بوش 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 2 جبکہ خوشدل شاہ اور نسیم شاہ نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More