Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان نے بھارت کو ذلت آمیز شکست دے کر ایشیا کپ انڈر19 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

پاکستان نے بھارت کو ذلت آمیز شکست دے کر ایشیا کپ انڈر19 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

348 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 156 رنز پر زمین بوس ہو گئی ، پاکستان کے سمیرمنہاس نے 172 رنز کی شاندار اننگز کھیلی

دبئی: انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 191 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے سمیر منہاس نے 113 گیندوں پر 172 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، سمیر اس ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکور  رہے۔

348 رنز کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 26.2 اوورز میں 156 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

 

ایشاکپ انڈر19

بھارت کی طرف سے 10 ویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے آنے والے دپیش دیویندرن 36 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ اوپنر وبھے سوریاوانشی نے 26 رنز بنائے۔

پاکستان کی طرف سے علی رضا نے 4، محمد صیام، عبد السبحان اور حذیفہ احسن نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

 اس سے قبل بھارت نے  پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 347 رنز اسکور کیے، اور بھارت کو جیت کے لیے 348 رنز کا ہدف دیا۔

بھارت کے خلاف سمیر منہاس نے 113 گیندوں پر 17 چوکے اور 9 چھکوں کی مدد سے دھواں دھار  172 رنز کی اننگز کھیلی، سمیر اس ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر  ر ہے۔

سمیر منہاس

بھارت کی جانب سے دپیش دیویندرن نے 3، کھلان پٹیل اور ہنیل پٹیل نے 2، 2 اور کانیشک چوہان نے ایک وکٹ حاصل کی، قبل ازیں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے علی رضا نے 42 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ محمد صائم، عبدالسبحان  اور حزیفہ احسن  نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کے سمیر منہاس کو ناصرف میچ کا بلکہ ٹورنامنٹ کے بھی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

پاکستان انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل دوسری مرتبہ جیتنے میں کامیاب ہوا ہے۔ پاکستان اور بھارت 2012 کے ایونٹ میں مشترکہ طور پر فاتح رہے تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More