Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان نے بھارت کا جھوٹ بے نقاب کر دیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل

کرتاپور راہداری کے معاملے پر پاکستان سنجیدہ ہے

اسلام آباد(نیوز پلس) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی آرمی چیف کے جھوٹے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان نے بھارت کا جھوٹ بے نقاب کر دیا، غیر ملکی سفیروں کو ایل او سی کا دورہ کرایا۔ڈاکٹر محمد فیصل نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشمیری شہید ہوئے، مسلسل لاک ڈاؤن سے کشمیر کی صورتحال خراب ہو رہی ہے، 80 لاکھ کشمیری دنیا سے کٹ چکے، بھارتی ہائی کمیشن مبینہ کیمپس کا محل وقوع بتانے میں ناکام رہا، بھارتی فورسز نے 19 اور 20 اکتوبر کوایل او سی کی خلاف ورزیاں کیں۔ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہری شہید اور زخمی ہوئے، بھارتی فوج کی جورا سیکٹر میں فائرنگ سے 25 گھر تباہ ہوئے، بھارتی سفارتی حکام کا انتظار کرتے رہے لیکن جواب نہیں آیا۔ڈاکٹر محمد فیصل نے مزید کہا کہ کرتاپور راہداری کے معاملے پر پاکستان سنجیدہ ہے، کوشش ہے کرتار پور راہداری معاہدے پر کل دستخط ہو جائیں، کرتار پور راہداری پر 20 ڈالر سروس چارجز کا ڈرافٹ تیار کیا جا رہا ہے، بھارتی سیاستدان کرتار پور منصوبے کا کریڈٹ خود لینا چاہتے ہیں، مسئلے کا حل کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق چاہتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More