Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرا کر ایمرجنگ ٹیم ایشا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

پاکستان کی جانب سے روحیل نذیر نے 113 رنز کی شاندار اننگز کھیلی

میرپور (نیوز پلس)پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرا کر ایمرجنگ ٹیم ایشا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم نے بنگلہ دیشی ٹیم کو77 رنز سے شکست دی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو 300 کا ہدف دیا۔ میر پور بنگلہ دیش میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 301 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے روحیل نذیر نے 113 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ عمران رفیق 62 اور کپتان سعود شکیل 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان کے دونوں اوپنرز 41 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔حیدر علی 26 اور عمیر بن یوسف 4 رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔ دونوں اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر اور عمران رفیق نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 117 رنز کی شراکت قائم کی۔ عمران رفیق 4چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 62 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ چوتھی وکٹ کے لیے روحیل نذیر نے سعود شکیل کے ہمراہ 85 قیمتی رنز جوڑ کر میچ میں قومی ایمرجنگ ٹیم کی پوزیشن مزید مستحکم کردی۔ روحیل نذیر نے 12 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 113 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
کپتان سعود شکیل 42 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ مڈل آرڈر بلے باز خوشدل شاہ کی 16 گیندوں پر 27 رنزکی اننگز نے میچ میں پاکستان کا مجموعہ 300 کے پار لگادیا۔ اس کے جواب میں پاکستانی کھلاڑیوں کی نپی تلی بولنگ کے باعث میزبان بنگلہ دیش کی ٹیم 44 ویں اوور میں 224 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔پاکستان کی جانب سے محمد حسنین نے 35 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ خوش دل خان اور سیف بابر نے 2، 2 اور عمر خان، امادبٹ اور سمین گل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More