پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر بلائنڈ ٹی 20 ورلڈکپ جیت لیا
پاکستان نے بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا ، قومی ٹیم نے فائنل میں بنگلہ دیش کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔
بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
گرین شرٹس نے 140 رنز کا ہدف 10.2 اوورز میں پورا کر لیا، بنگلادیش نے7 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے تھے۔
بنگلا دیش بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے عارف حسین 54 رنز بناکر نمایاں رہے، ایم ڈی سلمان 31، عاشق الرحمان 22 رنز بنا پائے جبکہ دیگر کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔
بنگلادیش کی جانب سے عارف حسین 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان بلائنڈ کے بابر علی نے 2، محمد سلمان اور مطیع اللّٰہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
صدرمملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف، چیئرمین پی سی بی سید محسن نقوی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور دیگر اہم شخصیات نے بلائنڈ کرکٹ کو ورلڈ چیمپئن بننے پر مبارکباد دی ۔