Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان نے ایمرجنگ ایشیاکپ فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

ایمرجنگ ایشیاکپ پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے میں بھارت کوشکست دیکرفائنل کے لیے کوالیفائی کیا

ڈھاکا (نیوز پلس) سنسنی خیزسیمی فائنل میں بھارتی ایمرجنگ ٹیم کوتین رنز سے شکست دیتے ہوئے پاکستان نے ایمرجنگ ایشیاکپ فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈھاکا میں ایمرجنگ ایشیاکپ پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے میں بھارت کوشکست دیکرفائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا،پاکستان نے سات وکٹوں کے نقصان پر266رنزبنائے اور بھارت کو8وکٹوں کے نقصان پر264رنزتک محدود رکھا۔فائنل میں بنگلہ دیش،افغانستان سیمی فائنل کے فاتح سے مقابلہ ہوگا۔ڈھاکا میں ایمرجنگ ایشیاکپ پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے میں بھارت کوشکست دیکرفائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر266رنز بنائے۔عمر یوسف اورحیدرعلی نے پاکستان ایمرجنگ ٹیم کونوے رنزکاعمدہ آغازفراہم کیا۔عمر یوسف 66اورحیدر علی 43رنزبناکرپویلین لوٹے۔آل راؤنڈر سیف بدرنے 47اوروکٹ کیپرکپتان روحیل نذیر نے 35رنزاسکورکیے۔بھارت کے شوم ماوی،سوربھ دوبے اورہریتھک شوقین نے دو،دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔بھارت ایمرجنگ ٹیم مقررہ 50اوورز میں 8وکٹیں کھوکر264رنزبناسکی۔211رنز پربھارت کے صرف تین وکٹیں گری تھیں۔ پاکستانی بولرزنے 50رنزکے اضافے میں پانچ کھلاڑی آؤٹ کرکے انہیں 264رنزتک محدود رکھا۔سنویرسنگھ چھہتر،ارمان جعفر46اورکپتان روی شرما 47رنز نمایاں رہے۔پاکستان کے محمدحسنین اورسیف بدر نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More