Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان میں نوکریاں دینا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔وزیر اعظم عمران خان

مشکل حالات کے باوجود کاروبار میں آسانی پیدا کرنا بڑی کامیابی ہے

کراچی (نیوزپلس)وزیر اعظم عمران خان نے کہنا تھا کہ بزنس کمیونٹی میں نیب کا خوف ایک بڑا مسئلہ تھا،آج آرڈیننس کے ذریعے نیب کو بزنس کمیونٹی کے معاملات سے جدا کردیا،نیب کو بزنس کمیونٹی سے دور کھنا بہت ضروری تھا یہ بڑی رکاوٹ تھی۔کراچی میں ایک تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ لوگ کہتے تھے کہ پچھلوں کی بات بھول جائیں، آگے کی بات کریں مگر میں 2023تک بھولنے نہیں دوں گا ہمیں کیسا پاکستان ملا، ہمیں سوئیڈن کی معیشت تو نہیں ملی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اکنامک ٹیم ہر وقت بزنس کمیونٹی کے لئے دستیاب رہے گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے لیے آسانی پیدا کرنے کے اقدامات کی خود نگرانی کرتا ہوں۔ عمران خان نے کہا کہ جب حکومت ملی دیوالیہ کا خطرہ تھا، ایسا ہوجا تا تو مہنگائی اور مشکلات کہیں زیادہ ہوتیں جبکہ 2020 ترقی کا سال ہے، اسمال اور میڈیم انڈسٹری کی خاص کر مدد کرنی ہے اور نوکریاں دینا پاکستان کا بڑا مسئلہ ہے اسے حل کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود کاروبار میں آسانی پیدا کرنا بڑی کامیابی ہے۔تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم ملکی سیاحت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اندرون ملک سیاحت اتنی بڑھ گئی کہ شمالی علاقہ جات میں گنجائش نہیں، 25کمپنیاں جنہوں نے ایوارڈ جیتا ان کو مبارک باد دیتا ہوں۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں سیاحت میں آج سے پہلے کبھی اتنی دلچسپی نہیں تھی، سیاحت کی صنعت ملک میں بہت روزگار اور زر مبادلہ لاسکتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More