Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان میں مزید 30 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

اب تک 873 افراد وائرس سے جاں بحق

اسلام آباد (نیوز پلس)ملک میں مزید 30 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد مریضوں کی تعداد 40151 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 873 افراد وائرس سے جاں بحق بھی ہو چکے ہیں۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 305 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 268 اور پنجاب میں 252 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں 36، اسلام آباد 7، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

ملک میں آج کے کیسز کی صورتحال
کمانڈ اینڈ کنٹرول سینیٹر کے مطابق آج اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 30 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 26 اسلام آباد میں اور 4 آزاد کشمیر میں رپورٹ ہوئے ہیں۔چاروں صوبو ں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں نول کرونا وائرس کی صورتحال کچھ اسطرح سے ہے۔۔۔
سندھ
وزیر اعلی سند ھ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ کے روز سندھ سے کورونا وائرس کے 674 کیسز اور 13 ہلاکتیں سامنے آئیں جبکہ
4467 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 674 نئے کیسز سامنے آئے اور 13 ہلاکتیں بھی ہوئی۔صوبے میں نئے کیسز کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 15590 اور اموات 268 ہو گئی ہیں۔
بلوچستان
بلوچستان میں بھی گزشتہ روز 234 کیسز اور 6 اموات سامنے آئیں جس کے بعد صوبے میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 2544 اور ہلاکتیں 36 ہو گئی ہیں جبکہ صوبے میں کورونا سے متاثرہ 417 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا وائرس کے مزید 26 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 947 ہو گئی ہے جب کہ دارالحکومت میں وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہے۔
پنجاب
پنجاب میں ہفتے کو کورونا کے مزید 7 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 252 ہوگئی جب کہ مزید 383 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 14584 تک جاپہنچی ہے۔ صوبے میں 4838 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔
خیبرپختونخوا
خیبر پختونخوا میں بھی ہفتے کو کورونا کے مزید 169کیسز رپورٹ ہوئے اور 14 ہلاکتیں بھی سامنے آئیں جس کی تصدیق صوبائی محکمہ صحت نے کی۔محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 5847 اور ہلاکتیں 305 ہوگئی ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 5847 اور ہلاکتیں 305 ہوگئی ہیں۔کے پی کے میں 1699 افراد کورونا سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

آزاد کشمیر
آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 4 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔پورٹل کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 112 ہوگئی ہے جب کہ علاقے میں اب تک وائرس سے ایک ہلاکت ہوئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 76 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں ہفتے کو مزید 9 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 527 ہو گئی ہے۔
گلگت بلتستان میں وائرس سے اب تک 4 ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ کورونا سے متاثرہ 348 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More