کراچی۔(نیوز پلس)معروف و خوبرواداکارہ سارہ خان کا کہنا تھاہے کہ اگر موٹروے واقعے کے مجرموں کو سخت سے سخت سزا نہیں ملی تو افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ میں اس ملک میں نہیں رہ سکتی۔اداکارہ سارہ خان نے کہا کہ ’میرے ساتھ ہمیشہ میرے دو گارڈز ہوتے ہیں، لیکن میں چاہتی ہوں ہم ایک ایسی سوسائٹی میں رہیں جہاں عورتوں کو اس سب کی ضرورت نہ پڑے۔‘انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں اس وقت خواتین تو کیا بچے بھی محفوظ نہیں ہیں، عمران خان کو موٹر وے واقعے کے بعد مجرموں کیلئے سخت سزائیں تجویز کرنی چاہئے۔