پتراجایا(نیوز پلس)پاکستان اورملائیشیا کے درمیان قیدیوں کی حوالگی کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی اپنے ملائیشین ہم منصب مہاتیرمحمد کے ساتھ وفود کی سطح پرملاقات میں دونوں ممالک میں مضبوط اقتصادی شراکت داری کے قیام اورامت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کرنے پراتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک کے وزائے اعظم کے مابین تجارت اورسرمایہ کاری میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے،،تعلقات کی مضبوطی کے لیے مذاکرات باقاعدگی سے کرنے، دفاع،، قانون کے نفاذ، سیاحت اورتعلیم کے شعبوں میں مضبوط روابط کے قیام کا بھی عزم ظاہرکیاگیا۔اس موقع پر دونوں وزرائے اعظم کی موجودگی میں قیدیوں کی حوالگی کے معاہدے پردستخط بھی کیے گئے، پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اورملائشین وزیرقانون نے دستخط کئے۔