لاہور (نیوز پلس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)2020 کے پانچ کے شیڈول کااعلان کر دیا ہے۔جسکا افتتاحی میچ بیس فروری کو کراچی جبکہ فائنل بائیس مارچ کو لاہور قذافی اسٹیڈیم کھیلا جائے گا۔ جسکے تما م (34)چونتیس میچز پاکستان کے چاروں وینیوز پر ہوں گے۔چودہ میچز لاہور، نوکراچی،آٹھ راولپنڈی اور تین ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ واحدکوالیفائرکا میزبان نیشنل اسٹیڈیم کراچی ہوگا۔ دوایلیمینیٹرز اور فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوں گے دوایلیمینیٹرز اور فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوں گے۔بیس فروری کوافتتاحی میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دو بار کی فاتح اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کراچی میں کھیلاجائے گا۔ جس سے قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد ہو گی جبکہ ٹی 20 ٹورنامنٹ بیس فروری سے 22 مارچ تک منعقد ہوگا، ٹورنامنٹ کے ٹکٹوں کی فروخت بیس جنوری سے شروع ہوجائے گی۔پی ایس ایل کیلئے 22 ممالک کے 425کرکٹرز نے رجسٹریشن کرائی ہے۔ چھ فرنچائز ٹیموں میں چھتیس غیرملکی کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔ فائنل بائیس مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوگا۔